کراچی (سٹاف رپورٹر+ ریڈیو نیوز+ وقت نیوز+ اےجنسےاں) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا نے کہا ہے کہ ما شاءاللہ کا دور گزر گےا مارشل لاءآنے والا ہے، ستمبرکا مہےنہ بڑا ستم گر ہو گا، حالات ٹھیک نہ ہوئے تو فوج خود آجائیگی،کراچی مےںحکومت اور اتحادی خونریزی کر رہے ہیں۔نواز شرےف کا مستقبل تارےک ہے۔ لوگ وزےر کو کتے سے بھی کم حےثےت دےتے ہیں کےونکہ لوگ وزےر کو پلےت اور کتے کو پاک سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنگری ہاﺅس میں عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد سے ملاقات کے بعد مےڈےا سے گفتگو مےں کےا پیر پگاڑا نے کہا کہ کراچی کے حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے اسے واپس دارالحکومت بنایا جائے، وفاقی دارالحکومت سندھ کا تھا جسے چھین کر پنجاب لے گیا ہے جبکہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پورا ملک آرمی چےف کو دےکھ رہا ہے اور کراچی کی سول وار خطرناک مرحلہ مےں داخل ہوگئی، کراچی میں جاری خانہ جنگی دور تک پھیل سکتی ہے۔ اس لئے حکومت کو بروقت سدباب کرنا ہو گا، سول وار بہت سے اداروں کو بھی کھا سکتی ہے۔ کراچی کے حالات پر سپریم کورٹ کے نوٹس لینے سے کچھ نہیں ہوگا۔ قبل از وقت انتخابات تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔دوسری طرف پےر صاحب پگاڑا سے نےشنل پےپلزپارٹی کے مرکزی سےکرٹری اطلاعات سےد ضےاءعباس اور پےپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سےد ظفر علی شاہ نے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر ملک کی سےاسی ، خصوصا کراچی مےں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خےال کےا گےا۔
پیر صاحب پگاڑا
پیر صاحب پگاڑا