اسلام آباد (جاوید صدیق) بھارت اور روس کے اشتراک سے تیار ہونے والا سٹیلتھ طیارہ ایک مرتبہ پھر آزمائشی پرواز مےں ناکام ہوگیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارت اور روس راڈار پر نظر نہ آنے والے طیارے سخوئی 50- ایک عرصہ سے مشترکہ تیار کر رہے تھے۔ گذشتہ روز جب یہ طیارہ روس مےں دوسری مرتبہ آزمائشی پرواز پر تھا تو اس کے انجن مےں خرابی پیدا ہوگئی اور پائلٹ کو مجبوراً یہ طیارہ پیراشوٹ کے ذریعہ ہنگامی طور پر اتارنا پڑا۔ واضح رہے اس طیارے نے گذشتہ برس جنوری مےں آزمائشی پرواز کی تھی جو فنی خرابی کے باعث ناکام ہوگئی تھی۔
آزمائشی پرواز
آزمائشی پرواز