لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سمیت پنجاب میں گذشتہ روز ڈینگی بخار کے مزید 85کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 78 لاہور میں، گجرات، ننکانہ، ملتان، ساہیوال، شیخوپورہ اور جہلم میں 1-1اور فیصل آباد میں 2کیس شامل ہے جن میں سے 35 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا، اب تک پنجاب میں ڈینگی بخار کے 526کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 466 لاہور میں رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مجموعی مریضوں میں سے 491 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں اس وقت میوہسپتال میں 9، مینٹل ہسپتال میں ایک، شالامار ہسپتال میں 2، ایل جی ایچ میں 3، سروسز ہسپتال میں 4، سرجی میڈ میں 4جبکہ ڈاکٹرز ہسپتال میں 11مریض زیرعلاج ہیں۔
ڈینگی
ڈینگی