دبئی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پا¶ں پر کھڑا کرنے کے لئے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ لازم ہو چکا ہے‘ ہم اقتدار کی نہیں اقدار اور اصولوں کی سیاست کرتے ہیں‘ پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی سے ہی جمہوریت اور پارلیمنٹ مضبوط ہو سکتی ہے‘ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔ وہ مسلم لیگ (ن) دبئی کے رہنما¶ں سے گفتگو کر رہے تھے۔ نوازشریف نے کہا کہ موجودہ حکومت پونے چار سالوں میں عوام کو بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دے سکی۔ غریب کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے 400 ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔
نوازشریف
نوازشریف