اسلام آباد (ثناءنیوز ) عوامی نےشنل پارٹی خےبر پی کے کے صدر سےنےٹر افراسےاب خٹک نے کہا ہے کہ 28 اگست کو پارٹی کے مشاورتی اجلاس مےں حکومت سے علےحدگی کی تجوےز پر بھی غور ہوگا ۔ کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے مطالبے پر بھی مشاورت ہوگی ۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے پےر کو پارلےمنٹ ہاوس مےں مےڈےا کے نمائندوں سے بات چےت کرتے ہوئے کےا ۔ سندھ حکومت کی تبدےلی سے متعلق اطلاعات کے بارے مےں سوال کے جواب مےں انہوںنے کہا کہ 28 اگست کو پارٹی سربراہ اسفندےار ولی خان کی صدارت مےں پشاور مےں مشاورتی کمےٹی کے اجلاس مےں صورتحال پر غور ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی مےں قاتلوں اور مجرموں کے خلاف بلا تفرےق کارروائی کی ضرورت ہے ۔ مصلحتےں آڑے نہےں آنی چاہئےں ۔ اےک سوال کے جواب مےں انہوںنے کہا کہ اگر کراچی مےں عوامی نےشنل پارٹی کا کوئی دہشت گرد ی کا ونگ ہے تو اسے پکڑا جائے ہم نے کب کہا ہے کہ گےنگ وار کے خلاف کارروائی نہ ہو ۔ اےک سوال کے جواب مےں افراسےاب خٹک نے بتاےا کہ بجلی کے خالص منافع سے متعلق اےشو کے بارے مےں سےاسی جماعتوں کا جرگہ پشاور مےں ہوگا ۔
اے این پی اجلاس
اے این پی اجلاس