لاہور (اپنے نامہ نگار سے + ریڈیو نیوز) ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور عابد مستقیم نے این آئی سی ایل کیس مےں تفتیشی افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ظفر قریشی کےخلاف مونس الٰہی کی توہین عدالت اور 2ملزموں کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ہے۔ مونس کے وکیل رانا آصف سعید نے درخواست مےں مو¿قف اختیار کیا تھا کہ مقدمہ کے دو ملزموں رضوان اور خلیل کی درخواست ضمانت مےں ظفر قریشی نے عدالت مےں خود پیش ہونے کی بجائے بذریعہ فیکس مقدمے کی پراسیکیوٹر کو تبدیل کرنے کے لئے مہلت طلب کی تھی جو توہین عدالت کے مترادف ہے تاہم فاضل جج نے درخواست خارج کر دی۔ علاوہ ازیں ملزم رضوان بھٹی اور خلیل احمد کی درخواست ضمانت پر وکلا کے دلائل کے بعد فاضل جج نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ نے کیس مےں ازسرنو تحقیقات کا حکم دیا ہے لہٰذا تحقیقات کے اس مرحلے پر ملزمان کی ضمانتیں منظور نہیں کی جا سکتیں۔ سماعت کے بعد وکیل رانا آصف سعید نے کہا کہ سیشن جج کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
این آئی سی ایل کیس
این آئی سی ایل کیس