اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرمحمود احمدی نژاد کی زیرصدارت تین نئےدفاعی ہتھیاروں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ نئے ہتھیاروں میں دوسو کلو میٹرتک مارکرنے والے طاقتورمیزائل قادر، ولفجرنامی تارپیڈو نظام اور بونیان نامی بحری انجن شامل ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ایران کی فوجی طاقت کسی بھی ممکنہ حملہ آورکوروکنے کے لئے کافی ہے۔ واضح رہے جون میں ایران نے میزائل تجربہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے میزائل خطے میں موجود امریکی اوراسرائیلی اڈوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024