کراچی پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن قائم کرنےکیلئےسپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری برانچ میں درخواست دائر ۔
درخواست مقامی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کی اصل وجہ جاننے کے لئے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ یا حاضر سروس ججز کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا جائے۔ تمام ایجنسیاں اور صوبائی حکومت کے ادارے اس کمیشن کے ماتحت ہوں اور کمیشن کسی دباؤ کے بغیر کام کرے۔ درخواست گزار نے کراچی میں فوج طلب کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ کراچی میں فوج کو ہرگز طلب نہ کیا جائے۔ کراچی میں فوج کو بلانے کی باتیں کرنے والے اسے ملک سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔