کراچی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری، ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار، ایک شخص زخمی حالت میں لیاری ندی سے برامد ۔
کراچی میں حکومتی دعووں اور اجلاسوں کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے مخلتف علاقوں میں کشیدگی برقرارہے، رات بارہ بجے سے اب تک چارافراد کو اغواء کے بعد تشدد کرکے ہلاک کیا جا چکا ہے۔ملیرغریب آباد میں ایک شخص کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا، لیاری کے علاقے جہاں آباد میں پینتیس سالہ نوجوان کو اغواء کرکے ہلاک کیا گیا اورنگی ٹاون قصبہ کالونی سے ایک بوری بند لاش ملی ہےجبکہ پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں ایک شخص کوگولیاں مارکر قتل کر دیا گیا۔ لیاری سےعمران نامی شخص زخمی حالت میں برامد ہوا جیسے نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد بوری میں بند کردیا تاہم اُس نے ندی میں چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی، زخمی شخص کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔