مکرمی ! حکومت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی کہ جس قدر ہو سکے عوام کے خون کو نچوڑا جائے۔ حکومت نے اپنی عاقبت بھول کر سنگدلانہ روش اختیار کر رکھی ہے۔ اس کی جیتی جاگتی مثال رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں علانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی ہے جس نے عوام کے ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے ابھی حال ہی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے عوض 18 کروڑ روپے سے زائد کی مالی امداد لی ہے جو انہوں نے 10 لینڈ کروزر لینے میں صرف کر دی۔ علاوہ ازیں جنریٹر اور UPS کے مالکان کی ملی بھگت سے کر لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ لگتا ہے دولت کی ہوس نے ان کو اندھا بہرا گونگا کر ڈالا ہے جس کی قرآن مجید میں ان شرالدواب کی اصطلاح استعمال ہوئی ہے ”یعنی بدترین جانور“ ۔! (محمد طیب زاہر رانا ۔ لاہور)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024