مکرمی ! ہم سکول پڑھنے جاتے تھے جب آپ کے سسر ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی نے پاکستان میں پہلی مرتبہ الیکشن جیتا اور برسر اقتدار آئی تو چند ماہ بعد ہی جناب ذوالفقار علی بھٹو کے بارے میں یہ تاثر عام تھا کہ Bhutto is genious But Evil مگر جب اُسی Evil genious شخص نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا بل پاس کروایا، شراب پر پابندی اور جمعہ کی چھٹی کا اعلان کیا تو میں اکثر اپنے حلقہ احباب سے کہتا کہ دنیا والوں کی نظر میں بھٹو کتنا ہی بُرا کیوں نہ ہو میرا وجدان کہتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ بندہ ہے اور وہ مرنے کے بعد جنت الفردوس میں جائے گا۔ آپ بھی اگر صدر اسلام جمہوریہ پاکستان ہونے کے ناطے صرف ایک قانون پاس کرکے اُس پر سختی سے عمل کروا دیں تو انشاءاللہ آپ بھی اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ بندوں میں شامل ہو جائیں گے۔ آپ عربی زبان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان میں میٹرک تک لازمی قرار دے دیں۔
(شیخ ذوالفقار احمد آف سٹی ٹاپ ۔ سٹی ٹائپ ٹریڈرز دکان نمبر 32,33 سفینہ کلاتھ مارکیٹ گوجرانوالہ فون 0300-9646198 )
(شیخ ذوالفقار احمد آف سٹی ٹاپ ۔ سٹی ٹائپ ٹریڈرز دکان نمبر 32,33 سفینہ کلاتھ مارکیٹ گوجرانوالہ فون 0300-9646198 )