ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ

Apr 23, 2025 | 22:52

ویب ڈیسک

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا

زلزلے کے جھٹکے یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے سے نقصان کی فوری طور پر اطلاعات نہیں ملی ہیں

مزیدخبریں