اسٹیٹ بینک نے سیف پے کو  کمرشل لائسنس جاری کردیا

Apr 23, 2025

کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سیف پے جو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں نمایاں فِن ٹیک کمپنی ہے کو پیمنٹ سروس پرووائیڈر کے طور پر کام کرنے کیلئے مکمل کمرشل لائسنس جاری کردیا ہے۔سیف پے کے مطابق یہ اہم پیش رفت سخت جانچ کے مرحلے اور پائلٹ آپریشنز کے بعد ممکن ہوئی جس دوران کمپنی نے نہ صرف جدت طرازی اور صارفین پر مبنی خدمات کا بھرپور مظاہرہ کیا بلکہ ریگولیٹری تقاضوں پر مکمل عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا۔مکمل کمرشل لائسنس کمپنی کو اپنی خدمات کا دائرہ بڑھانے کی سہولت فراہم کرتا ہے جس کے تحت وہ پاکستان بھر میں کاروباری اداروں کو جامع ڈیجیٹل ادائیگی کے حل فراہم کرسکے گا۔یہ منظوری اسٹیٹ بینک کی مالی شمولیت اور ملک کے بینکاری شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کی جاری کوششوں کے مطابق ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور صارفین کو ترجیح دینے کے نقطہ نظر کو استعمال کرتے ہوئے، سیف پے کا مقصد پاکستان کے مالی منظرنامے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

مزیدخبریں