زرعی ترقی کیلئے سنجینٹا کی علاقائی قیادت کا اہم دورہ پاکستان 

Apr 23, 2025

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)پاکستان میں زرعی ترقی کے لیے اپنی طویل المدتی وابستگی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کے تحت، سنجینٹا کی علاقائی ٹیم نے حال ہی میںریجنل بزنس ہیڈ برائے افریقہ اورمشرق وسطیٰ، جیروم باربیرون اور ہیڈ آف ریگولیٹری افیئرز اینڈ پروڈکٹ سیفٹی-ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ، ہیثم شبیتہ(Haytham Shbaita)کی قیادت میں پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا ۔ اس دورے میں ٹیم کی میزبانی سنجینٹا پاکستان نے کی۔اس اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ، وزارتِ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، وزارتِ تجارت، وزارتِ اقتصادی امور، محکمہ زراعت پنجاب، اور پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر سمیت اہم سرکاری اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد زرعی پیداوار اور اس کی مزاحمتی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لییعوامی و نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پروفد کے ہمراہ ، سنجینٹا پاکستان کے کنٹری جنرل مینیجر ذیشان بیگ، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرزاینڈ بزنس سسٹین ایبلٹی سید علی مرتضیٰ، اور ہیڈ آف سی پی ڈی توصیف الحق بھی موجود تھے۔وفد نے جدت طرازی کوفروغ دینے اور پائیدار غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک مستحکم اور متوقع ریگولیٹری ماحول کی فوری ضرورت پر زور دیا۔زرعی تبدیلی کو ممکن بنانے کے بارے میں سنجینٹا کے عالمی نقطہ نظر کی نشاندہی کرتے ہوئے جیروم باربیرون نے کہا کہ، ’’عالمی سرمایہ کاری کے حصول اور زرعی شعبے میں جدت کے فروغ کے لیے متوقع ریگولیشن کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔‘‘ پاکستان کی معیشت میں زراعت کا حصہ 23 فیصد ہے اور ملک کی 38 فیصد سے زائد ورک فورس کا انحصار اسی شعبے پر ہے، اس لیے سنجینٹاکی علاقائی قیادت کے اس دورے نے مضبوط پالیسی فریم ورک اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ غذائی تحفظ اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس دورے میں سنجینٹا کے اس عزم کا اعادہ  بھی کیا گیاکہ وہ ملکی اداروں کے ساتھ مل کر ایک جدید، اختراعی اور مضبوط زرعی شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں