اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آبادکامسیٹس یونیورسٹی اور نانجنگ یونیورسٹی آف انفارمینش اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین اسلام آبادپاکستان اور نانجنگ چین میں ایک آن لائن تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں دونوں تعلیمی اداروں کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے گئے دستاویز پر ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی، اسلام آباد ڈاکٹر ساجد قمر اور این یو آئی ایس ٹی، چین کے صدر پروفیسر چن ہائیشان نے دستخط کیے۔اس تقریب میں بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات سائنس (ٹیکنیکل افئیر) کے قونصلر خان محمد وزیر اور اسلام آباد میں چین کی سفارت خانے میں تعینات فرسٹ سیکرٹری (ایس اینڈ ٹی) ین شینگ جین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ دونوں یونیورسٹیوں کے نمائندگان بھی شریک تھے معاہدے کے مطابق، دونوں تعلیمی ادارے طاب علموں کے باہمی تبادلے کریں گے، اس کے ساتھ فیکلٹی ممبرز اور ریسرجرز کے تبادلے،ایم ایس /پی ایچ ڈیز کے طالب علموں کی مشترکہ سپرویژن، مشترکہ تحقیقی پراجیکٹس، تعلیمی رسائل اورمعلومات کا باہمی تبادلہ اور دونوں تعلیمی اداروں میں ہونے والی دیگر سرگرمیوں کا فروغ شامل ہے۔ نانجینگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چین، ٹیچر ٹریننگ، اعلی تعلیم اور کامسیٹس یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے لیے وزٹنگ سکالرپروگرامز کے سلسلے میں مواقع فراہم کرے گی۔
کامسیٹس یونیورسٹی اور نانجنگ یونیورسٹی آف انفارمینش اینڈ ٹیکنالوجی میںمفاہمت کی یاداشت پر دستخط
Apr 23, 2025