راولپنڈی(جنرل رپورٹر)شہر میں پولیو مہم کے باقاعدہ آغاز کے موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حسین شاہ ترمزی نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خلاف پولیو ورکرز جذبہ جہاد کے تحت اقدامات اٹھا رہے ہیں راولپنڈی ہیلتھ آفس خیابانِ سرسید میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچے پولیو وائرس سے محفوظ رہیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ والدین اور افراد معاشرہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کو سمجھیں اور آنے والی نسل کواس خطرناک بیماری سے تحفظ فراہم کریں۔
والدین بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، ڈاکٹر حسین شاہ ترمزی
Apr 23, 2025