راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام نشے سے انکار، زندگی سے پیارکے عنوان سے انٹر یونیورسٹی ڈرامہ فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔ فیسٹول کے پہلے روز راولپنڈی ویمن یونیورسٹی نے ڈرامہ ''اندر یکھا جل''جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ڈھوک حسو نے ''نشہ ہٹا و انسانیت بچا ''کے عنوان سے ڈرامہ پیش کیا۔افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری محکمہ اطلاعات وثقافت شازیہ رضوان تھیں جبکہ مہمانان ِاعزاز وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انیلا کمال تھیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفرازخان اور وقار علی بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ تھے۔ڈرامہ فیسٹیول ہائرایجوکیشن کمیشن، انٹی نارکوٹکس فورس، شائنگ سٹارز اورسیفروں کے اشتراک سے پیش کیا جا رہا ہے۔فیسٹیول میں معروف اداکار انجم حبیبی، سیدبشارت جعفری اور امین شہزادہ نے ججز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری محکمہ اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان کا کہنا تھا کہ نشے جیسی لعنت کے خلاف نوجوانوں کو شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر انیلا کمال نے کہا کہ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں بلکہ کردار سازی کا دوسرا نام ہے۔ 'نشے سے انکار، زندگی سے پیار' جیسے اقدامات نوجوانوں میں خود اعتمادی، مقصدیت اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔
منشیات کے خلاف نوجوانوں کو شعور دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،شازیہ رضوان
Apr 23, 2025