راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام مکاتب فکر کی دلچسپی کے پروگرام منعقد کرتی ہے ان خیالات کا اظہارسجاد حسین ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی ڈویژن محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب نے پنجاب کے زیراہتمام محفل سر سنگیت کا انعقاد کلچرل کمپلیکس راولپنڈی میں ہوا۔ جس میں کلاسیکل گائیک استاد اعجاز توکل خاں، ندیم ریاض خان، روزینہ پراچہ،شازیہ پراچہ، علی رضا توکل اور اسحاق ساقی نے بھرپور طریقے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور موسیقی کے سر بکھیرے جس میں حاضرین وناظرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فنکاروں کی پرفارمنس کوبہت سراہا اور آرٹس کونسل کی انتظامیہ کو اچھے پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں محفل سر سنگیت
Apr 23, 2025