کھنڈہ (نامہ نگار) کھنڈہ،کامرہ،دومیل میانوالہ کسراں رنگلی پنڈ سلطانی کوٹ فتح خان گگن ناڑہ بسال و دیگر علاقوں میں فوڈاتھارٹی اٹک کے عملہ کی غفلت و لاپرواہی سے مضر صحت کھانے و اشیائے خوردونوش غیر معیاری خشک مصالحہ جات دودھ دہی ناقص فاسٹ فوڈپانی ملا گوشت بیف پلا کے نام پر شہریوں میں مہلک بیماریاں بانٹی جارہی ہیں ضلعی فوڈ اتھارٹی و تحصیل جنڈ انتظامیہ کی کاروائیاں اور ملاوٹ کنٹرول کرنے کے دعوے صرف زبانی جمع خرچ تک محدود ہوچکے ہیں ملاوٹ مافیا کی جانب سے روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اشیا بالخصوص کیمیکل ملا دودھ دہی و غیر معیاری مرچ مصالحہ جات کی فروخت عروج پر ہے جس سے شہریوں کی زندگیاں دا پر لگ چکی ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ جندال میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈان اور انکی پشت پناہی کرنے والے سرکاری ملازمین کا قبلہ درست کیاجائے۔
کھنڈہ،فوڈ اتھارٹی کی غفلت ،مضر صحت اشیا کی فروخت دھڑلے سے جاری
Apr 23, 2025