ڈاکٹر محمد مالک کی مدون شدہ ’’کلیات اظہر‘‘ کی تدریسی حلقوں میں پذیرائی

Apr 23, 2025

اسلا م آباد ( میگزین رپورٹ) اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر پروفیسرمرزا غلام رسول اظہر کی گمشدہ شاعری پر مشتمل کتاب ’’کلیات اظہر‘‘ شائع ہوگئی ۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد مالک کی ترتیب وتدوین شدہ کتاب کو تعلیمی‘ سماجی‘ ادبی اور تدریسی حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے۔بزرگوں کی روایات کے امین قائداعظم کے عاشق پروفیسر مرزا غلام رسول اظہر کی تمام عمر اصلاح معاشرہ ‘ خدمت خلق اور درس وتدریس میں گزری، وہ متحدہ پاکستان کے ان ممتاز اور علم وادب پرور شخصیات میں شامل تھے جن کی زندگی کا مقصد تعمیر وطن‘ علمی ترقی وخوشحالی اور یوتھ سرپرستی رہا۔  پروفیسر مرزا غلام رسول اظہر 1997ء میں جنت مکیں ہوئے۔ ڈاکٹر محمد مالک نے بتایا پروفیسر مرزا اظہر اردو اور فارسی کے باکمال شاعر تھے۔ کتاب میں خصوصی گوشہ اور ان کی فارسی زبان سے محبت کے ثبوت کے طور پر مختص ہے۔ کلیات اظہر میں راؤ منظر حیات ‘ ان کے صاحب زادوں فاروق حیدر اور صدیق عثمان کے ساتھ انکی صاحب زادی پروفیسر سلمیٰ کے تاثرات  بھی شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں