ٹیکس چوری ،ناجائز منافع خوری جیسے اقدامات ملکی معیشت کیلئے  زہر قاتل

Apr 23, 2025

 کھنڈہ (نامہ نگار)  شہر بھر میں اکثریت ہوٹلز ،بیکری مالکان الیکٹرانکس کسٹمرز کو رسیدنہیں دیتے جسکا مقصد سیلز ٹیکس وغیرہ چھپاناہوتاہے بالخصوص ہوٹلز ،فاسٹ فوڈپوائنٹس نیلوٹ مار کا بازارگرم کررکھاہے کچی رسیدوں پر روزانہ لاکھوں روپے کمائے جاتے ہیں اور حکومت کو مجموعی طورپرچونالگایا جاتا ہے ایف بی آر حکام کی جانب سے کبھی کبھار سختی کیے جانے پر بعض تاجروں نے پکی رسیدیں دیناشروع کردیں تھیں مگر نوے فیصد تاجر ابھی تک ایف بی آرکی آنکھوں میں دھول جھونک کرٹیکس کی مد میں لاکھوں روپیبچارہے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوٹ مارکرنے والے تاجران بالخصوص ہوٹلز و فاسٹ فوڈ مالکان کو ٹیکس نیٹ میں لایاجائے اور ٹیکس چوروں وناجائز منافع خوروں کیخلاف گرینڈآپریشن کیاجائے۔

مزیدخبریں