راجہ پرویز اشرف نے ہمیشہ غیور عوام کو میگا پراجیکٹس کا تحفہ دیا، راجہ محسن

Apr 23, 2025

 بیول (نامہ نگار )سابق وزیراعظم  راجہ پرویز اشرف نے ہمیشہ شہیدو ں غازیوں کی دھرتی کے غیور عوام کو میگا پراجیکٹس کا تحفہ دیا پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس ایک انمول تحفہ ہے جس سے غریب عوام کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہو جائے گی اور اس کے بانی ہیرو سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ہے گزشتہ روز ایک نجی ہاسنگ سوسائٹی میں تقریب کے دوران یونیورسٹی آ ف پنجاب کیمپس گوجر خان بارے بے بنیاد من گھڑ ت قصے سننے کو ملے ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں یو نیورسٹی گوجر خان میں قائم ہے اور قائم رہے گی منفی سو چ رکھنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے پوٹھوہار کیمپس پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کے عوام کا قیمتی اثا ثہ ہے اور اس کی حفاظت  عوام اور پاکستان پیپلز پار ٹی  کے کارکنان کرنا جانتے ہیں ہم پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنا موقف واضح کریں  جس میں کہا گیا کے پنجاب یونیورسٹی پوٹھوہار کیمپس تین ماہ کے بعد بند ہونے کا خدشہ ہے اس میں کوئی صداقت نہیں   ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے سیکرٹری جنرل راجہ محسن صغیر بھٹی ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن ایم مقصود قریشی نے اپنے بیان میں کیا۔

مزیدخبریں