بوچھال کلاں(نامہ نگار) محمد رضوان ساکن بھلیا ل نے ونہار پریس کلب میں فریاد کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کے والد کو قتل کر دیا گیا قتل میں نامزد ملزمان جو اشتہاری بھی ہو چکے ہیں ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے رضوان نے بتایا کہ میں دو مرتبہ ڈی پی او چکوال کے پاس جا چکا ہوں جنہوں نے سات روز کی مہلت مانگی کہ سات دن میں ان کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا آج میں پولیس چوکی بوچھال کلاں پہنچا تو پولیس چوکی پر موجود فیصل حبیب نے انہیں کہا کہ ڈی پی او بتاو کہ پہلے ہمیں نفری دیں تب کاروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملزمان دھندھناتے پھر رہے ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کرتے ہوئے میرے والد کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
موضع بھلیال کا نوجوان انصاف کی خاطر رل گیا ، نامزد ملزمان ا بھی تک گرفتار نہ ہوسکے
Apr 23, 2025