گوجر خان(نامہ نگار)نامور محقق شاعرہ و افسانہ نگار صدر شعبہ اردو فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی ڈاکٹر فرحت جبین نے کہا کہ فروغ ادب میں مصروف ادارے اور شخصیات سماج کا سافٹ امیج ہیں۔عوامی و تدریسی سطح پر ادب پروری اور شعروادب کی سرپرستی کا سلسہ دراز ہونا چاہیے۔ فکشن ہا ئوس پبلشرز گوجرخان کے دورے کے دوران انہوں نے جدید انداز میں سجی دینی کتب ، قرآن پاک و احادیث کے نمونے اور عہد حاضر کے ادیبوں کی تصانیف کے پوٹرریٹ کو دیواروں پر نقش اور چھت پر سجے ماڈلز کو بے حد سراہا ۔ انہوں نے انچارج حکیم عبدالروف کیانی کے ذوق ادب کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ یاد رہے ڈاکٹر فرحت جبین کی تحقیقی منیر نیازی کی شاعری کے حوالے سے ہے انکی ریسرچ پاک و ہند میں بے حد مقبول ہے۔
فروغ ادب میں مصروف شخصیات سماج کا چہرہ ہیں:ڈاکٹر فرحت جبین
Apr 23, 2025