کھنڈہ (نامہ نگار)سردار فرحت عباس چیئر مین کسان اتحاد ضلع اٹک و ملک امتیاز صدر نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل پنڈی گھیب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسمبلی میں کسانوں کے حق میں آواز اٹھا کرچوہدری شیر علی خان نے دل جیت لیے انکی تقریر کسانوں کے حق میں مثبت قدم ہے ا س وقت کسی بھی پیکج سے بڑھ کر کسان کو گندم کا معقول معاوضہ دلوانا ہے یہی بحران کا واحد حل ہے جسے چوہدری شیر علی خان نے اسمبلی میں اٹھایاانہوں نے کہا کہ حکومت بلا سوچے سمجھے روٹی کی قیمت گرانے کے لئے بہت بڑا معاشی نقصان کر رہی ہے۔حکومت نے کبھی تجزیہ ہی نہیں کیا۔گندم کی قیمت جب چوبیس سو روپے فی من ہے تو پھر روٹی کو تو دس روپے میں دستیاب ہونا چاہئے یہی وہ مقام ہے جہاں حکومت کسان کی محنت قربان کر رہی ہیحکومت نے کبھی تردد ہی نہیں کیا کہ دیکھ غریب کون ہیں تندور سے روٹیاں لینے والے تو خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھا رہے جو اصل میں غریب ہیں فوائد تو وہ اٹھا رہے ہیں جو سال بھر کی گندم اکٹھی لے لیتے ہیں اور یہ غریب نہیں ہیں۔انجانے میں صرف اس طبقہ کو نوازنے کے لیے غلط فیصلے کیے جارہے ہیں۔
اسمبلی میں کسانوں کے حق میں آواز اٹھاناچوہدری شیر علی کا احسن اقدا م،سردار فرحت عباس
Apr 23, 2025