محمدنذیرہزاروی بے باک، مخلص، ہمدرد،محب وطن اور غریب پرور انسان تھے، غلام علی خان 

Apr 23, 2025

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان نے مرحوم محمد نذیرہزاروی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ھے کہ محمد نذیرہزاروی کے ساتھ ایک طویل رفاقت کا تعلق رہا ہے، ہم نے 1984  سے مختلف پلیٹ فارمز پہ کندھے سے کندھا ملا کر میلاد کمیٹی سے لے کر عوامی حقوق کی جدوجہداور انسانی خدمت کے لیے مشترکہ کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ نذیرہزاروی ایک بے باک، مخلص، ہمدرد, محب وطن اور غریب پرور انسان تھے، جنہوں نے ہمیشہ ڈاکٹر طاھرالقادری کے امن اور مصطفوی معاشرے کے قیام کے پیغام کو عام کر نے کے لئے کام کیا، ان کا انتقال بلاشبہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے،وہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریکِ منہاج القران کے سینئر رہنما،صدر منہاج القرآن پی پی 16 راولپنڈی محمد نذیر ہزاروی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کااظہار کررھے تھے،جو گزشتہ روز حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ ان کا جنازہ بنگش کالونی، پیرودھائی، راولپنڈی میں ادا کر کے ایچ الیون اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزیدخبریں