27 اپریل کو پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ساز ملین مارچ ہوگا، ڈاکٹر ضیا الرحمن  

Apr 23, 2025

معصوم فلسطینی بچوں کا قتل عام پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے،ارشد عباسی 
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام راولپنڈی کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس میں جے یو آئی کے رہنمائوں نے ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 27 اپریل کو قائد جمعیت حضرت مولانافضل الرحمن کے حکم پر پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ساز ملین مارچ ہوگا،امیر جے یو آئی ڈاکٹر ضیا الرحمن نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن حکومت نے عوام کو اس کا کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔ یہ رویہ عوام کے ساتھ کھلا دھوکہ ہے،ترجمان جے یو آئی راولپنڈی ضیا اللہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اپنی انتہا کو چھو رہی ہے، لیکن وزیراعلی پنجاب مریم نواز صرف تصاویر کے ذریعے عوام کو جھوٹی تسلیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام حقیقی ریلیف کے منتظر ہیں، مگر حکومتی اقدامات محض دکھاوے تک محدود ہیں،سیکرٹری جنرل جے یو آئی راولپنڈی ارشد عباسی نے کہا کہ معصوم فلسطینی بچوں کا قتل عام پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے، مگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں،جے یو آئی راولپنڈی کے دیگر رہنماں مولانا ظہر الدین، مولانا عمر علی، قاری جہانگیر نقشبندی، مولانا ریاض عثمانی، مفتی کلیم اللہ بٹ، مولانا احسان اللہ چیکیالوی، مولانا عبدالشکور حمادی، لائق شاہ، اور قاری کرامت الرحمن نے مشترکہ طور پر فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم ہر محاذ پر فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں