لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آج بروز بدھ کو گوجرانوالہ میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہونے والے تاجر کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی نے وفد کے ہمراہ منصورہ میں ملاقات کی اور سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ مولانا عبدالحق ثانی نے پروفیسر خورشید احمد کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم امت کا سرمایہ تھے۔ امیر جماعت نے مولانا عبدالحق ثانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حافظ نعیم سے عبدالحق ثانی کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پروفیسر خورشید کی وفات پر تعزیت
Apr 23, 2025