لاہور (نامہ نگار) مسلح افراد نے کار سوار مخالفین پر فائرنگ کر دی۔ جس سے بیٹا جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹی ایل پی رہنما، اہلیہ، بھائی اور محافظ شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں حملہ آوروں نے مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں پی پی 166 سے سابق امیدوار ٹی ایل پی کار سوار نواز، ان کی اہلیہ کلثوم، بیٹا ندیم نواز، بھائی ملک ناصر، سکیورٹی گارڈ شاہد عباس اور اویس محمود زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی ندیم نواز دم توڑ گیا جبکہ ایک اور زخمی اویس محمود کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جس میں 12 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جن میں ملک مرتضیٰ عرف پپو، ملک مصطفیٰ عرف کالو، علی مرتضیٰ، خضر، عنصر، اسد اور دیگر شامل ہیں۔ بعد ازاں پولیس نے چار ملزموں مرتضیٰ، طاہر عباس، علی مرتضیٰ اور محمد رستم حیات کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دو مخالف گروپوں مرتضیٰ عرف پپو گروپ اور نواز عرف گڈو جلیانہ گروپ کے درمیان جھگڑا ہوا۔
سندر: مخالفین کی فائرنگ، بیٹا قتل، ٹی ایل پی رہنما اہلیہ، بھائی، 2 محافظ زخمی
Apr 23, 2025