قومی ترجیحات پر اتفاق رائے سے پارٹیوں میں جمہوری اقدار مستحکم ہونگیں:لیاقت بلوچ

Apr 23, 2025

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے جمعیت علمائے اسلام کی قومی سیاسی پالیسی کا خیرمقدم کرتے کہا کہ قومی ترجیحات پر اتفاقِ رائے اور مشترکہ مؤقف کے ساتھ اپنے پارٹی پلیٹ فارم سے جدوجہد ہی بہترین سیاسی حکمتِ عملی ہے اور اِسی سے پارٹیوں میں جمہوری اقدار مستحکم ہونگیں۔ لیاقت بلوچ نے کہامولانا فضل الرحمن، امیر جمعیت علمائے اسلام کی اپنے وفد کے ہمراہ منصورہ آمد اور امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے تبادلہ خیال خوش آئند ہے اور اس سے قومی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

مزیدخبریں