14 ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی‘15 کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی 

Apr 23, 2025

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری ہے۔ موٹر ٹرانسپورٹ ونگ میں 14 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی جبکہ15 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ایم ٹی ونگ پنجاب میں ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پروموٹ ہونے والے افسران و اہلکاروں کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ افسران اپنی اے سی آرز سمیت سروس ریکارڈ مکمل رکھیں۔  رواں سال مختلف رینکس پر 4500 کے قریب پروموشنز کی جائیں گی۔ 

مزیدخبریں