نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) چوہدری حسیب آصف پندھیر کو مسلسل تیسری بار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ کی ''میڈیا'' کی سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین نامزد ہونے پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ رانا صدیق خاں نے ایگزیکٹو ممبران کی مشاورت سے صحافی چوہدری حسیب آصف پندھیر کو میڈیا کی سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے حسیب آصف پندھیر کا تعلق قلعہ دیدار سنگھ کے معروف پندھیر خاندان سے ہے تقرری پر اقبال صدیق سدھو، صدر عبدالستار انیس اور دیگر ممبران نے مبارکباد دی ۔
حسیب پندھیر کو میڈیا سٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین نامزد ہونے پر مبارکباد
Apr 23, 2025