حافظ آباد:معمولی تنازعہ پرکلہاڑی کے وار سے زمیندار قتل

Apr 23, 2025

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے گائوںمدن پھلہ میں معمولی تنازعہ پر کلہاڑی اور چھری کے وار کرکے مقامی زمیندار کو قتل کردیا گیا۔پولیس نے دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ کاشف افضال کے ماموں زاد بھائی مصرف رضا کو چند روز قبل ملزمان کے ساتھ جھگڑا ہو تھا جس پر گزشتہ روز دوملزمان سعید اور محمد عرفان جو کہ چھری اور کلہاڑی سے مسلح تھے انہوںنے مصرف رضا پر حملہ آور ہوکر اسے قتل کردیااور خود فرارہوگئے۔

مزیدخبریں