لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا۔ راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی کے کنونیر نے راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا ہے۔کنوینیر ایڈہاک کمیٹی راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن جے دیپ نے لکھنؤ سپر جائنٹس کیخلاف میچ کو فکس قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے دیپ نے کہا ہے کہ بچوں کو بھی معلوم ہے لکھنؤ سپر جائنٹس کیخلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا، جے دیپ کا کہنا ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر چند رنز درکار ہوں تو آپ کیسے ہار سکتے ہیں۔
آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلزپر میچ فکسنگ کا الزام
Apr 23, 2025