قصور(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے بارشوں سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ تقریب ضلع کونسل ہال قصور میں ہوئی۔ حالیہ شدید بارشوں کے دوران ضلع بھر میں مختلف حادثات کے باعث مجموعی طور پر 15 قیمتی انسانی جانیں ضائع ، 56 افراد زخمی اور 22 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ متاثرہ خاندانوں کو مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کے دْکھ میں برابر کی شریک ہے۔
قصور : حالیہ بارشوں سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم
Apr 23, 2025