وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان پیکج انقلابی پروگرام ہے: راشد متین ڈوگر 

Apr 23, 2025

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما ملک راشد متین ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے کسان پیکج ایک انقلابی پروگرام ہے پہلی مرتبہ کسانوں کو بلا سود قرضے دیئے جارہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے کسانو ں کو بجلی کے یونٹوں کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کی کمی کی گئی جبکہ بیج اور کھاد اور زرعی آلات کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ کسان کارڈ زرعی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے پنجاب کے کسانوں نے ہمیشہ ملک کو اجناس میں خود کفیل بنانے میں انتھک محنت کی ہے۔

مزیدخبریں