سعودی عرب جانے والی خاتون کے سامان سے 638 پیکٹ سگریٹ ،2 سو ڈبے ویلو ،اور 280 پیکٹ گٹکا برآمد 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسعودی عرب جانے والی خاتون مسافر کے سامان سے 638 پیکٹ سگریٹ ،2 سو ڈبے ویلو ،اور 280 پیکٹ گٹکا برآمد کرلیاتمام اشیا مسافرکے سامان سمیت اے ایس ایف ،کسٹمز اور اے این ایف کاونٹر سے کلئیر ہوکر طیارے پر لوڈ ہوچکی تھی کہ ایف آئی اے امیگریشن نے  خاتون مسافر کی مشکوک ٹریول ہسڑی پر سامان واپس منگوا کر چیک کیا تو اشیا برآمد ہوئیں ۔ایف آئی اے امیگریشن نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر خاتون کو سامان سمیت آف لوڈ کرکے کسٹمز کے حوالے کردیا۔

ای پیپر دی نیشن