وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایس او پیز پر ٹھیک طریقے سے عمل کیا تو شہروں میں لاک ڈاؤن نہیں کرنا پڑے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ فوج ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پولیس کی مدد کرے گی.وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے , برائےمہربانی ایس او پیز پر عمل کریں، بھارت جیسےحالات ہوگئےتو شہر بند کرنا پڑیں گے.
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم گزشتہ برس اسپتالوں پر توجہ نہ دیتے تو شاید آج ہم پاکستان میں بہتر حالات نہ دیکھ رہے ہوتے، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ضرورت ہے۔ اگر بھارت جیسے حالات ہوگئے تو مجبوراً ہمیں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، مجھے بہت سے لوگوں نے مشورہ دیا ہے کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگادیا جائے لیکن مجھے احساس کے کہ لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ غریب طبقہ پس جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستان میں بہت احتیاط کی گئی لیکن افسوس کے ساتھ اس بار کوئی شخص این سی او سی کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کررہا، میں باربار کہہ رہاہوں کہ یہ نہ ہو ہمیں مجبوراً سب بند کرنا پڑجائے، اور اس بار کورونا ایس پیز پر عملدرآمد کے لئے فوج کو بھی کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر آئیں اور عوام کو ایس او پیز پر عمل کرائیں۔