وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔اسلام آباد میں پٹرولیم کنسیشن اور ایکسپلوریشن لائسنس پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ ای اینڈ پی کارروائیوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24 اعشاریہ 68 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کریں گی۔انہوںنے مزید کہا کہ پنجاب میں تھرمل منصوبے سے 12 سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، منصوبے سے فیصل آباد ڈویژن میں بجلی کی ترسیل بہتر ہو گی۔انہوںنے کہا کہ منصوبے سے صارفین کو فائدہ ہو گا، منصوبہ اس سال کے آخر تک آپریشنل ہو جائے گا۔پٹرولیم کنسیشن اور ایکسپلوریشن لائسنس کے حوالے سے جاری کئے گئے ۔اعلامیئے کے مطابق 3 آئل و گیس کے بلاکس او جی ڈی سی ایل نے حاصل کیئے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38