اشیاء کی قیمتیںآسمان سے باتیں کررہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں : منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی کے ضلعی نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ حکومت کا نہ کوئی ویژن اور نہ ہی کوئی مشن ہے بے ہنگم طریقے سے جو کچھ ہورہا ہے اس کے بڑے بھیانک نتائج برآمد ہونگے اب تو ملک کے سپریم ادارے بھی یہ پوچھنے پر مجبور ہوگئے ہیںکہ ایک کلو چینی کیلئے عوام کی تذلیل کیوں کی جارہی ہے عمران خان اور انکی ٹیم کی کارکردگی سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان پر نااہلوں کاٹولہ مسلط ہے شیخوپورہ شہر میں آٹے کے بعد چینی غائب ہوچکی ہے اشیاء خوردنوش اور ضروریہ کی قیمتیںآسمان سے باتیں کررہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ملک میں تحریک انصاف کی حکومت نہیں بلکہ جنگل کاراج ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے مرزا فہیم بیگ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی انہوں نے کہاکہ عمران خان اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے کی بجائے پاک وطن کو درپیش مسائل کے حل اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں۔