ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی ندیم ساجد کو تین ماہ کے لیے معطل کردیاگیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے محمد ندیم ساجد، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کراچی کو تین ماہ کیلئے فوری طور پر معطل کردیا، تفصیلات کے مطابق محمد ندیم ساجد ،ڈپٹی ڈائریکٹر ،نیب کراچی کو ایمپلائز ٹرمزاینڈ کنڈیشنز آف سروسز2002کے سیکشن 11.04کے تحت معطل کیا گیا ہے،چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب خود احتسابی کے ساتھ ساتھ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ۔