جعلی بنک اکاونٹس کیس ،حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بنک اکاونٹس کیس کے کراچی جیل میں قید دو ملزمان حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل دو رکنی ڈویڑن بینچ نے جعلی بنک اکاونٹس کیس کے دو ملزمان حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی ۔ عدالت نے دونوں درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔ دونوں درخواست گزار ملزمان حسین لوائی اور طحہ رضا ملیر جیل کراچی میں قید ہیں جنہوں نے ضمانت کے لیے اپنے وکلا کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔