جعلی کھادوں اور زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)جعلی کھادوں اور زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیںہیں ،کھادوں کی ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فو ر س محکمہ زراعت پنجاب علی ارشدنے راولپنڈی میں زراعت توسیع اور پیسٹ وارنگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے افسران کے کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں کیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت زرعی مداخل(کھاد اور زرعی ادویات)کے معیار کو یقینی بنانا ہماری سب سے اہم ذمہ داری ہے،کھاد اور زرعی ادویات کے ا نسپکٹرزکو ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتیں،اپنے کام میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں سجاد حیدر ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن، ڈاکٹر محمد اسلم ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارنگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، زرعی انسپکٹرز اور زراعت کے افسران نے شرکت کی