وفاقی دارالحکو مت میں منشیا ت فروشوں کے خلا ف گرینڈ سر چ آ پر یشن ، 42 گرفتار
اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکو مت میں منشیا ت فروشوں کے خلا ف گرینڈ سر چ آ پر یشن ، سر چ آپریشن اسلام آ باد پولیس ،CTFپولیس ، ریسکیو 15کی بھاری نفری نے مشترکہ طورپر کیا،آپریشن ڈورے گائو ں، اٹھا ل گا ئو ں ، پنڈ پر اچہ ، بھیکڑ فتح بخش ، بھڈانہ ، تر نو ل اور نو ر پو ر شاہا ں سمیت شہر بھر کے مختلف علا قوں میں کیا گیا ، سر چ آ پر یشن میں 42منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 13کلو 60گر ام چرس ، 3کلو 731گر ام ہیر وئن ، 173بو تلیں شراب ، اسلحہ وایمو نیشن بر آمد کر لیا گیا ، سر چ آ پر یشن کے دوران 278افراد کو حر است میں لیا گیا ، 959گھر وں کو سر چ کیا گیا ، 1382افراد کو موقع پر چیک کیا گیا ، تین اشتہا ریو ں کو بھی گرفتار کیا گیا آپریشن کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کی سر چ آ پر یشن میں ایس پی انڈ سٹر یل عامر خا ن نیا زی ، ایس پی رورل محمد عمر خا ن ، ایس پی صدر ملک نعیم اقبال ،ایس پی سٹی صاعد عزیز ، تما م ڈی ایس پی،ایس ایچ اوز سمیت CTFپولیس ، لیڈیز پو لیس ، اسپیشل بر انچ ، آ پر یشنز پولیس ، ریسکیو 15پولیس نے حصہ لیاٹارگٹڈ آپریشن گا ئوں ڈورے اور اٹھال ، پنڈ پر اچہ ، بھڈانہ ، بھیکڑ فتح بخش ، تر لا ئی ، سوہد اں ، بر ما ٹا ئون ، روات ، نو ر پو ر شاہا ں سمیت شہر بھر کے مختلف علا قوں میں کیا گیا اس سر چ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے اور آ ئند ہ بھی آپریشن ضلع بھر میںجاری رہے گا39مو ٹر سائیکل اور دو گا ڑ یو ں کو بغیر کا غذات تھا نہ شفٹ کیا گیا ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہا کہ اس آ پر یشن سے وفا قی دارالحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی عوام نے آ پر یشن پر اعتما دکا اظہا ر کیا۔