راولپنڈی جی پی اومیں متعدد الیکٹرک واٹر کولر لگا دیئے گئے
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان پوسٹ انتظامیہ نے راولپنڈی جی پی اومیں متعدد الیکٹرک واٹر کولر لگا دیئے اس مقصد کیلئے چیف پوسٹماسٹر نور الصبا نے تمام برانچوں میں کسٹمرز اور پنشنرز کی موسم گرما میں پینے کے ٹھنڈے پانی کی ضروریات کا جائزہ لے کر ملٹری پنشن ادایئگی برانچ، مرکزی گیٹ کے علاوہ دیگر دو برانچز میں الیکٹرک واٹر کولر کے ساتھ واٹر فلٹر لگانے کی بھی منظوری دی۔