نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی مسافر محمدجاسم کی اے این ایف نے چیکنگ کی تو اس کے قبضے سے مٹھائی میں چھپائی گئی تین کلو چرس اور 300 گرام آئس ہیروئن برآمد ہونے پر اسے گرفتار کرلیا ملزم محمد جاسم سکنہ ہنگو اسلام آباد سے دوحہ جا رہا تھا جسے تھانہ اے این ایف منتقل کردیا گیا۔