قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی صاحبزادہ نقیب شہزاد نے تھانہ گنجمنڈی کے قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی سخاوت حسین شاہ ایڈووکیٹ آف منگٹال نے پیروی کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ نمبر95/19 میں ملزمان عبیداللہ ولد سیف الرحمٰن اورعثمان ولد عباس جو دونوں اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں ملزمان نے مقتول کو بیدردی سے قتل کیا تھا عدالت نے دوطرفہ دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔