حکومت میڈیاکی آزادی اوراظہار رائے پرمکمل یقین رکھتی ہے:فردوس عاشق اعوان
لاہور(نیوزرپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی آزادی اور اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے،میڈیا اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک کے تاثر کو جلد ختم کیا جائے گا،میڈیا اور تمام پریس کلبوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،ان خیالات کا ظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری سے ملاقات کے دوران کیا ، ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے پریس کلب کی گرانٹ دو کروڑ سالانہ کرنے کا وعدہ کیا جبکہ صحافی کالونی اور ایف بلا کی ڈویلپمنٹ اور صحافی کالونی فیز ٹو کے قایم میں اپنا کرادار ادا کرنے کا وعدہ کیا۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔