لاہور کو امن کا گہوارہ بنانے میں علماء کرام کا اہم کردار ہے:کیپٹن(ر) مستنصر فیروز
لاہور(نامہ نگار) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروزنے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے میںتمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کا اہم کردار ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر مذہبی ہم آہنگی،رواداری اور بھائی چارے کے قیام کے لئے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کلیدی کردار ادا کریں۔ہمیں ہر قسم کے ذاتی ، گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات پسِ پشت ڈال کر ملکی سلامتی کیلئے ہمیں متحد ہوکر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہوگا۔اجلاس میںایس پی سکیورٹی فیصل شہزاد،ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین، مفتی انتخاب احمد،صاحبزارہ بابر فاروق رحیمی،آغا شاہ حسین قزلباش،علامہ مشتاق حسین جعفری، پاسٹرڈاکٹر مجید ایبل، مولانا فصیح الدین، مصطفٰی چشتی،ڈاکٹر منوہر چاند،بھگت لال سمیت مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندہ علمائ، تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور معززین شہر نے شرکت کی۔