مختصر عدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ میں حج پالیسی2019 کے خلاف دائر درخواستوں پرسماعت آج پھر ہو گی۔فاضل عدالت نے وکلا ء کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔سیشن عدالت نے حقیقی بیٹی کو بھیک منگوانے کیلئے معذور کرنے کے دوران قتل کرنے کے کیس میں مقتولہ کے 12سالہ بھائی کو شہادت قلمبند کروانے کے لیے 25اپریل طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ نے بی بی پاک دامن کے دربار کی تزئین وآرائش کے لیے درخواست پر سماعت 6مئی تک ملتوی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے آخری موقع دیدیا۔ ہائیکورٹ نے ریسکیو ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائیوں کے تعین کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے معاونت طلب کر لی ہے۔ ہائیکورٹ نے انٹی کرپشن کی جانب سے ایل ڈی ای اے انسپکٹر شاہد نذیر کے خلاف دوبارہ انکوائری شروع کرنے کے معاملے پر نوٹس جاری کر دیئے ۔